اردو

urdu

ETV Bharat / state

Six Arrested for Alleged Links to Terror Network: آسام میں انتہا پسند گروپ کے ساتھ روابط کےالزام میں چھ افراد گرفتار

ایک چونکا دینے والی پیش رفت میں آسام پولیس نے بنگلہ دیش میں واقع انتہا پسند نیٹ ورک کے ساتھ روابط کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Six arrested in Assam for alleged links to Bangladesh-based terror group

آسام میں انتہا پسند گروپ کے ساتھ روابط کےالزام میں چھ ارکان گرفتار
آسام میں انتہا پسند گروپ کے ساتھ روابط کےالزام میں چھ ارکان گرفتار

By

Published : Apr 16, 2022, 10:43 PM IST

بارپیٹا ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، امیتابھ سنہا نے ہفتہ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کے انتہاپسند گروپوں سے روابط کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیے گئے چھ افراد کا تعلق مبینہ طور پر القاعدہ (AQIS) سے تھا۔ چھ افراد کی شناخت مفتی سلیمان، جہاد الاسلام، صدان حسین، رشید الاسلام، مشرف حسین اور مقبول اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ چھ افراد کو ضلع کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ Six Arrested for Alleged Links to Terror Network

یہ بھی پڑھیں: Boycott Of Muslim Traders: تاجرین نے فرقہ پرست طاقتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کا عزم کیا

سنہا نے دعویٰ کیا کہ "یہ چھ افراد بنگلہ دیش کے محمد سمن عرف سیف الاسلام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔" سنہا نے مزید کہا کہ مقبول اسلام بھی پی ایف آئی سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت محمد سمن کی گرفتاری کے بعد ہوئی ہے جسے پولیس نے رواں سال 4 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details