بسوناتھ چریالی:ریاست آسام کے ضلع بسوناتھ چریالی میں پولیس نے 17 بنگلہ دیشی شہریوں کو سیاحتی ویزا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ضلع بسوناتھ میں گانگیا علاقہ کے دور دراز کے باگھماری گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ Assam Police Arrested Bangladeshi Citizens
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "باگھماری علاقے میں کوئی سیاحتی مقام نہیں ہے لیکن ہم نے یہاں غیر ملکیوں کو گھومتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہماری ٹیم نے اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ مذہبی تبلیغ کے لیے آئے تھے۔