مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق اس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جوکئی دنوں سے مسلسل صوبہ آسام کے سیلاب متاثرین میں ریلیف اور نقصانات کا جائزہ لینے کا کام کررہا تھا کل بھی ضلع گوالپاڑہ کے متعدد جگہوں کا دورہ کیا اور دورہ کے بعد آج دہلی مرکز کی طرف واپس آچکا ہے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اس اعلیٰ سطحی وفد نے امیر جماعت مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کی قیادت اور نگرانی میں سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے دیگر ذمہ داران ناظم عمومی مولانا ہارون سنابلی، ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز ضلع جمعیت اور صوبائی جمعیت آسام کے ذمہ داران خصوصاً صوبائی امیر مولانا مقصود الرحمن مدنی کی موجودگی میں سیلاب زدگان کے مابین نقدی خوردنی اشیاء،کپڑے اوردیگر گھریلو ضروریات کے سامان تقسیم کئے گئے۔