آسام سے راجیہ سبھا کی دوسیٹوں کے لیے اگلے ہفتے الیکشن ہوگا۔
آسام سے راجیہ سبھا سیٹوں پر پرچہ نامزدگی داخل
آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی برسر اقتدار اتحادی حکومت کی جانب سے ریاست کی دو راجیہ سبھا سیٹوں تاسا اور ویشیہ پر نامزد دو امیدواروں نے منگل کو اپنا پرچہ داخل کر دیا ۔
بی جے پی کے امیدوار کامکھیہ پرساد تاسا اور آسام گن پریشد (اے جی پی) کے بیریندر پرساد ویشیہ نے ریاستی اسمبلی میں افسر کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے اور اب تک محض انہی دونوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ان دونوں امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا تقریباً طے ہے۔