اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام: وزیراعظم نے 'اسوما مالا' پروگرام کا آغاز کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آج 'اَسوم مالا' پروگرام کا کا آغاز کیا جس کا مقصد آسام میں روڈ انفراسٹرکچر کو فروغ دینا اور ریاست کی معاشی ترقی میں شراکت داری ہے۔

PM Modi launches 'Asom Mala' programme in Assam's Sonitpur to boost road infrastructure
آسام: وزیراعظم نے ’اسوما مالا‘ پروگرام کا آغاز کیا

By

Published : Feb 7, 2021, 3:41 PM IST

نریندر مودی نے آسام میں صحت انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت بساناتھ اور چرائیڈو میں میڈیکل کالجز اور ہسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

بسواناتھ اور چرایڈو میں دو میڈیکل کالج اور ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے جس کی تخمینہ لاگت ایک ہزار ایک سو کروڑ روپئے ہوگی جبکہ ہر ہسپتال میں 500 بیڈ کی سہولت اور میڈیکل کالج میں 100 ایم بی بی ایس نشستوں کی گنجائش ہوگی۔

اسی طرح اسوم مالا پروگرام کے تحت فیلڈ ڈاٹا کو مستقبل طور پر جمع کرتے ہوئے سڑک انفرا منیجمنٹ سسٹم کے ذریعہ موثر انداز میں دیکھ بھال کے لیے یہ ایک انوکھی پہل ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی آسام اور مغربی بنگال میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹز کا آغاز کرنے کے لیے آج دونوں ریاستوں کے دورہ پر ہیں۔ وزیراعظم نے آج کئی ترقیاتی پروجیکٹز کے لیے سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے آسام کے ضلع سونی پت پہنچے۔ یہاں منعقد تقریب میں وزیراعلیٰ سربانند سونوال اور ریاستی وزرا نے شرکت کی۔

نریندر مودی نے آسام میں شاہراہوں کو بہتر بنانے اور اہم اضلاع کو سڑکوں کے نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے اسوما مالا پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شاندار استقبال کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details