آسام پولیس نے منگل کے روز سولاپارہ میں رہائش پذیر خاتون کے پاس سے لاکھوں روپے نقد ضبط کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ 74،05،600 روپے کی رقم منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ "نارکوٹروپک مادہ کی موجودگی کے بارے میں ذرائع کی اطلاع پر، کالاچینی اپارٹمنٹ، سولارپارہ کی چوتھی منزل میں ایک تلاشی کاروائی کی گئی ۔ آپریشن کے دوران ، سنگیتا لاشانگ بام کے اپارٹمنٹ احاطے میں تلاشی لی گئی جہاں رقم برآمد ہوئی اور اسے ضبط کرلیا گیا۔"