اردو

urdu

ETV Bharat / state

Assam road Accident آسام میں خوفناک سڑک حادثہ، سات افراد کی المناک موت، بارہ زخمی

آسام کے تینسوکیا ضلع میں کل رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں، سات افراد کی المناک موت ہوگئی، جب کہ 12 لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ Terrible road accident in Assam

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 12:17 PM IST

Etv Bharatآسام میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 افراد کی المناک موت، 12 زخمی
Etv Bharatآسام میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 افراد کی المناک موت، 12 زخمی

تینسوکیا:آسام کے تینسوکیا ضلع کے کاکپتھر کے بور دیرک میں منگل کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹرک اور ٹاٹا میجک کے درمیان تصادم میں سات افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تنسوکیا سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد ازاں انہیں بہتر علاج کے لیے ڈبرو گڑھ آسام میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار ہونے والے لوگ ٹاٹا میجک میں سفر کر رہے تھے۔ حادثے کے وقت وہ ڈمڈوما کے ہفتہ وار بازار سے دیرک سونجن گاؤں میں اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اس کے بعد راستے میں ٹرک اور ٹاٹا میجک کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ٹرک کا ڈرائیور شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے اروناچل پردیش سے آرہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بنیتا (بلی) باروا، رینا گوگوئی، میہیدھر نیوگ، پبین مارن، کولائی میش، پلاوی دہوتیا کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں اتل گوگوئی، برنجیت مارن، جونالی مارن، بیکاش نیوگ، گولیشور مارن، مونو مارن، یشودا مارن، لکشمی مارن، ایلتا مارن، پنکی مارن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Fire Breaks out in Tinsukia آسام میں آتشزدگی سے 16 مکانات جل کر خاکستر

غور طلب ہو کہ گزشتہ سال نومبر میں ناگاؤں ضلع کے کالیا بور کے ہٹیکھوا میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ حادثہ کار اور ٹرک میں تصادم کے باعث پیش آیا۔ کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details