اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Reaches Imphal راہل گاندھی منی پور کے دو روزہ دورے پر امپھال پہنچ گئے

ریاست منی پورمیں نسلی تشدد کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور سیکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، آج کانگریس رہنما راہل گاندھی منی پور کے دو روزہ دورے پر منی پور پہنچے ہیں تاکہ وہ ریلیف کیمپوں کا دورہ کر کے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرسکیں۔ Rahul Gandhis two days visit of manipur

راہل گاندھی آج منی پور کے دو روزہ دورے پر روآنہ ہوں گے
راہل گاندھی آج منی پور کے دو روزہ دورے پر روآنہ ہوں گے

By

Published : Jun 29, 2023, 7:02 AM IST

Updated : Jun 29, 2023, 12:53 PM IST

امپھال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی تشدد سے متاثرہ ریاست کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو منی پور کی راجدھانی امپھال پہنچ گئے ہیں۔ امپھال ہوائی اڈے پر منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ اوکرام ایبوبی سنگھ اور منی پور پردیش کانگریس کے صدر کیشم میگھچندر سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔راہل گاندھی جمعرات کی صبح دہلی ہوائی اڈے سے امپھال کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اپنے دورے کے دوران راہل ریلیف کیمپوں میں نسلی تشدد کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے ملاقات کریں گے اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بات چیت کریں گے۔ پارٹی کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ 3 مئی کو منی پور میں تشدد شروع ہونے کے بعد کانگریس رہنما کا شمال مشرقی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے ایک سینئر رہنما نے بدھ کو کہا کہ امپھال پہنچنے کے بعد راہل گاندھی چورا چند پور جائیں گے جہاں وہ ریلیف کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ وشنو پور ضلع کے موئرنگ جائیں گے اور بے گھر لوگوں سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جمعہ کو امپھال میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کریں گے اور بعد میں سول سوسائٹی کی کچھ تنظیموں سے بات چیت کریں گے۔ بتادیں کہ رواں سال مئی میں منی پور میں نسلی تشدد شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 50,000 لوگ 300 سے زیادہ امدادی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ ریاست میں میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان نسلی تشدد میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ منی پور میں 3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں میتی کمیونٹی کے لیے شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے 'قبائلی یکجہتی مارچ' کے انعقاد کے بعد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:۔Manipur Violence منی پور میں خواتین کا احتجاج، فوج کو رہا کرنا پڑا بارہ جنگجو

میتی کمیونٹی جو منی پور کی 53 فیصد آبادی پر مشتمل ہے، بنیادی طور پر وادی امپھال میں رہتی ہے۔ یہاں ناگا اور کوکی جیسی قبائلی کمیونٹیز آبادی کا 40 فیصد ہیں، جو بنیادی طور پر پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔ اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ بھی ریاست میں ہو رہے تشدد کے سلسلے میں وہاں گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے ریاست کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ کوئی تشدد نہیں ہوگا اور جو بھی ریاست کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Jun 29, 2023, 12:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details