اگرتلہ:تریپورہ کے مشرقی شہر کے اگرتلہ پولیس اسٹیشن کے تحت بالداکھل علاقے میں جمعرات کو مبینہ طور پر پولیس کے سامنے ہجوم نے ایک نوجوان کو دن دہاڑے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان پر ایک گروہ نے گائے چوری کا الزام لگایا تھا اور اسے اس کے گھر سے گھسیٹ کر بلداکھل پل پر باندھ دیا گیا، جہاں اسے مارا پیٹا گیا تھا۔ متوفی کی شناخت نندو سرکار (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں ہوئی ہے۔
متاثر کے والد اجیت سرکار نے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا چوری میں ملوث نہیں تھا۔ انہوں نے لوگوں کو قتل کرنے سے روکنے کی پوری کوشش کی، لیکن کسی نے اس کی بات نہیں سنی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور تریپورہ اسٹیٹ رائفلز (ٹی ایس آر) کے اہلکاروں سے بھی مدد مانگی، لیکن انہیں کسی سے کوئی مدد نہیں ملی۔'