اردو

urdu

ETV Bharat / state

flood Situation In Assan worsen آسام میں سیلاب سے 40,000 افراد متاثر - سیلاب کی تازہ لہر

آسام کے کئی اضلاع میں کل رات ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں تیسری بار سیلاب سے حالات سنگین ہوگئے۔ flood Situation In Assan worsen

آسام میں تیسری بار سیلاب سے حالات سنگین
آسام میں تیسری بار سیلاب سے حالات سنگین

By

Published : Oct 12, 2022, 9:00 PM IST

گوہاٹی:آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب کی تازہ لہر سے ریاست میں اب تک تقریباً 40,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے اضلاع میں قائم ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے۔Flood Situation In Assam

آسام کے چار اضلاع کے تقریباً 50 گاؤں رات بھر میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں موسلا دھار بارش سے دھیماجی، لکھیم پور اور ڈبرو گڑھ اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اے ایس ڈی ایم اے کے مطابق دھیماجی ضلع میں سیلاب سے 15,084 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی کئی اضلاع میں داخل ہو گیا ہے۔ لالی ندی میں طغیانی کے باعث ایک کشتی الٹ گئی۔ اس میں سوار چھ افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Cabinet Extension بہار کابینہ میں پانچ مسلم وزراء شامل

دریں اثناء جاٹنگا ندی میں سیلاب نے آسام کے دیما ہساو ضلع کے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔ ریاست میں برہم پترا ندی جورہاٹ کے نیمتی گھاٹ پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔آنے والے دنوں میں آسام اور میگھالیہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔Flood Situation In Assam

ABOUT THE AUTHOR

...view details