اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام میں سیلاب کے زور میں کمی، حالات معمول پر لوٹنے لگے

ریاست آسام میں سیلاب کے زور میں کمی آرہی ہے لیکن لوگ تباہ کن سیلاب کے بعد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

آسام میں سیلاب کے زور میں کمی، حالات معمول پر لوٹنے لگے

By

Published : Jul 27, 2019, 3:34 PM IST

آسام میں کئی مقامات پر سیلاب کی وجہ سے سڑکیں، مکانات، اور کھیت بری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں۔ ریاست کے کئی جگہوں پر ابھی بھی ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہے۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینیجمینٹ کے مطابق ریاست کے 33 اضلاع میں سے 32 اضلاع اس تباہ کن سیلاب سے متاثر ہیں۔

آسام میں سیلاب کے زور میں کمی، حالات معمول پر لوٹنے لگے

ریاست کے 4620 گاؤں پانی میں ڈوب گئے ہیں اور 44 لاکھ 76 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ بارش کے بعد بھارت کے شمال و شمال مشرقی ریاست میں سیلاب کا قہر جاری ہے، جہاں درجنوں افراد کی ہلاکت سمیت کثیر تعداد میں مالی نقصانات کی خبریں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details