آسام میں جاپان کے تعاون سے چلائے جارہے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور جاپان کی شراکت داری آسام کی ترقی میں تبدیلی لاسکتی ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گوہاٹی میں کہا کہ آسام بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے سب سے اہم جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کی ہمہ جہت ترقی 'ایکٹ ایسٹ' پالیسی کی کامیابی کی اثاث ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان کا مختلف ریاستوں میں منصوبوں کے لئے تعاون ریاستوں کی ترقی کے لئے بین الاقوامی پالیسیوں کی مثال ہے، ریاستوں کی ترقی شراکت سے ہی ممکن ہے۔