ریاست آسام میں کانگریس سے برخواست کئے گئے دو اراکین اسمبلی نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
دراصل کانگریس سے برخواست کئے گئے دو اراکین اسمبلی راجدیپ گوالا اور اجنتا نیگ نے وزیر مملکت ہمنت بسوا سرما کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
ان اراکین اسمبلی کو بی جے پی میں شامل کرنے کی باضابطہ تقریب منعقد کی گئی تھی جو دارالحکومت گوہاٹی میں ہوئی جس میں یہ اراکین اسمبلی نے باضابطہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔