نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس تنوع کے خلاف ہیں، اور وہ ان قیمتی زمینوں اور جنگلات کو چھیننا چاہتے ہیں جو ان کے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قبائلیوں کی ملکیت ہیں۔ کھرگے نے مزید کہا کہ ایم این ایف اور زید ایم پی میزورم میں زعفرانی پارٹی کے غیر سرکاری ایجنٹ کے حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے میزورم میں امن قائم کرنے کے لئے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے تعاون کو بھی یاد کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ریاست کی ترقی کے لئے پرعزم رہی ہے۔
ملکارجن کھرکے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "راجیو گاندھی نے 1986 میں امن معاہدے کے ذریعے میزورم میں امن وامان قائم کیا تھا اور 1987 میں میزورم ریاست کا درجہ دلوایا تھا۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ اس کی ترقی کے لیے پرعزم رہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "بی جے پی-آر ایس ایس تنوع کے خلاف ہیں، اور وہ ان قیمتی زمینوں اور جنگلات کو ان کے ساتھیوں کے فائدے کے لئے چھیننا چاہتے ہیں جو قبائلیوں کی ملکیت ہیں۔ کھرگے نے کہا کہ میزورم کے لوگ امن، خوشحالی اور ترقی کے مستحق ہیں۔