اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اس زمیں پر تمہیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں'

ریاست آسام میں ضلع گوہاٹی کی سیشن کورٹ نے 2015 میں سبجیکٹ ٹاپر رہیں شویتا اگروال کے قاتلوں کو جج نے سزا سناتے ہوئے سخت ترین تبصرہ کیا۔ فاضل جج نے ملزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اس زمین پر تمہیں زندرہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔

By

Published : Aug 3, 2019, 11:25 PM IST

سیشن کورٹ

واضح رہے کہ 4 دسمبر 2017 کو ریاست کے دارالحکومت گوہاٹی کے شانتی پور علاقے میں مقتول شویتا اگروال سے یکطرفہ عشق کرنے والے گووند سنگھل نے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ مل کر شویتا کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد اسے زندہ جلادیا تھا۔

قاتل گووند سنگھل کے باتھ روم سے ہی لاش برآمد کی گئی تھی، اس حادثے کے بعد پورے شہر میں احتجاج کیا گیا تھا، حکومت کی مداخلت کے بعد اس کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں منتقل کیا گیا۔

سیشن کورٹ

سیشن کورٹ کے جج چکرورتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ' اس ناقابل معافی گناہ کے سبب تمھیں اس زمین پر زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔

انھوں نے اپنے فیصلے میں کلیدی ملزم گووند سنگھل کو پھانسی کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کی ماں اور بہن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد ملزم ماں بیٹی عدالت میں ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے جبکہ گووند سنگھ فیصلہ سننے کے بعد بے ہوش ہوکر گرپڑا۔

اس فیصلے سے شویتا کے والدین کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ' آج ان کی بیٹی کو انصاف ملا ہے، انصاف میں دیر ہے اندھیر نہیں۔

سرکاری وکیل ابھیجیت کا کہنا ہے کہ' شوییتا معاملے میں 20 گواہ پیشش کیے گئے تھے جس میں پولیس سے لے کر ڈاکٹر تک شامل تھے، پوسٹ مارٹم میں یہ بات صاف تھی کہ شویتا کے جسم پر پہلے دھار دار ہتھیار سے 13 جگہوں پر وار کیا گیا تھا اس کے بعد اسے زندہ جلایا گیا۔

خیال رہے کہ مقتول سے گووند یکطرفہ محبت کیا کرتا تھا جس کا اظہار اس نے شویتا سے بھی کیا لیکن شویتا نے اس میں کسی بھی قسم کی دلچسپی نہ ہونے کی بات کہی۔

اس بات سے ناراض ہوکر گووند نے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ مل کر شویتا کو بے رحمی سے قتل کردیا۔اس معاملے میں تینوں ملزمین کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 120 اور 201 کے تحت قصوروار قرار دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details