اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام میں کووڈ انیس کا پہلا کیس سامنے آیا - دنیا بھر میں عالمی وبا

سینئر صحافی چندرکلا چوہدری نے شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ 19 کے بارے میں لکھا ہے، بھارت میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد 1400 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 38 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

assam
assam

By

Published : Apr 1, 2020, 4:56 PM IST

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اس بیچ منگل کو آسام میں بھی ایک کووڈ 19 کا کیس سامنے آیا ہے، اس کے ساتھ ہی شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ انیس کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے، اس سے پہلے منی پور اور میزورم میں دو کیس سامنے آئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آسام میں تقریباً 299 افراد نے مارچ ماہ کے درمیان میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت میں شرکت کی تھی۔

آسام کے وزیر صحت نے ٹویٹ کیا ہے 'آسام میں ایک 52 سالہ شخص کووڈ انیس سے متاثر پایا گیا ہے، اس کا علاج سلچر میڈکل کالج میں جاری ہے'۔

اندیشہ کیا جا رہا ہے کہ اب آسام میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کووڈ انیس سے متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ حکومت کا کہنا ہے کہ قریب 299 لوگ تبلیغی جماعت میں شامل تھے۔

آسام حکومت کا کہنا ہے 'حکومت نے 299 لوگوں کو ٹریس کیا ہے جو تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے تھے اور کچھ ابھی بھی دہلی میں ہی ہیں'۔

بھارت میں کووڈ انیس سے متاثرین کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 38 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details