اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام پیپر لیک: سابق ڈی آئی جی دتا کو گوہاٹی لایا گیا - ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جی پی سنگھ

کوکراجھار پولیس نے دتا کو منگل کی شب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جی پی سنگھ کی قیادت میں گوہاٹی سے گئی ایک ٹیم کے حوالے کردیا

pk dattta
pk dattta

By

Published : Oct 7, 2020, 7:37 PM IST

آسام پولیس بھرتی امتحان پیپر لیک گھپلے کے ماسٹر مائنڈ و ریٹائر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پی کے دتّا کو بدھ کے روز گوہاٹی لایا گیا۔

مغربی بنگال پولیس نے لک آوٹ نوٹس کی بنیاد پر سابق ڈی آئی جی کو نیپال سرحد کے قریب منگل کو گرفتار کیا تھا۔ دتاکو لانے کے لیے کوکارجھار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں آسام پولیس کی ایک ٹیم منگل کو مغربی بنگال پہنچی تھی۔

بنگال پولیس نے آسام پولیس کے سی آئی ڈی کی جانب سے جاری لک آوٹ نوٹس کی بنیاد پر دتا کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے وقت دتا کے بیٹے اور داماد ان کے ساتھ تھے۔

کوکراجھار پولیس نے دتا کو منگل کی شب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جی پی سنگھ کی قیادت میں گوہاٹی سے گئی ایک ٹیم کے حوالے کردیا

گزشتہ شب ہی دتا کو لے کر دوسری ٹیم کوکراجھار سے روانہ ہوگئی اور آج علی الصبح یہاں سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر پہنچی۔

سابق ڈی آئی جی کو کورونا اور دیگر طبی جانچ کے لیے آج صبح ایم ایم سی اسپتال لے جایا گیا۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے جہاں سی آئی ڈی انہیں اپنی حراست میں دینے کی اپیل کرے گا۔

اس گھپلے کے سامنے آنے کے بعد سے ہی دتا فرار تھے اور ان کے نیپال بھاگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جہاں ان کا داماد کاروبارکرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
امروہہ: نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی

دتا ریاستی پولیس میں داروغہ بھرتی کے لیے 22 ستمبرکو منعقد امتحان کے سوال نامہ لیک کرنے کے گھپلے کے اہم ملزمان میں شامل ہیں۔ حالانکہ یہ امتحان بعد میں ملتوی کردیا گیا اور اب اسے نومبر میں کرایاجانا ہے۔

اس معاملے میں ایک دیگر ماسٹر مائنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر دبان ڈیکا اور کچھ ایگزامنیز سمیت کل 20 ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔ اس معاملے میں سی آئی ڈی، گوہاٹی پولیس کی کرائم برانچ اور کچھ دیگر اضلاع کی پولیس نے الگ الگ معاملے درج کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details