رپورٹوں کے مطابق موسلادھار بارش اور باندھ سے فاضل پانی چھوڑے جانے کے بعد ضلع کا بڑا علاقے زیر آب ہوگیا ہے۔ علاقے کے سب وڈویژنل اسپتال میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے جس کے بعد مریضوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ پاتھسالا شہر میں سبھی وارڈ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
اس زبردست سیلاب کے سبب سبھی سڑک اور رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ منگل کے روز پہومارا ندی کے سیلاب کے سبب مہارانی، کیندو گڑی اور کولوگڑی سمیت کئی علاقوں میں باندھ اور ساحلی پشتے ٹوٹ گئے تھے۔
سیلاب کی سنگینی کے پیش نظر سبھی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ بھاری بارش اور باندھ سے پانی چھوڑے جانے کا اثر متھان گڑی اور نزدیکی علاقوں میں بھی ہوا ۔