اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام حکومت رات کا کرفیو جاری رکھنے کے حق میں

ملک گیر لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے اختتام کے دو دن باقی رہنے کے درمیان آسام حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ رات کا کرفیو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

لاک ڈاون
لاک ڈاون

By

Published : May 29, 2020, 8:42 PM IST

ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت وشو شرما نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ رات کے کرفیو کے علاوہ ہم دیگر سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرفیو سے مل رہی مدد کے پیش نظر اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کا وقت شام سات بجے کے بجائے رات نو بجے سے رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیگر معمول کی سرگرمیوں کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ شاپنگ مالس اور تعلیمی ادارے بھی آہستہ آہستہ کھولے جا سکتے ہیں۔ ایک بار لوگ صحت اور صفائی ستھرائی کے عادی ہو جاتے ہیں، تو یہ عادت برقرار رہتی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے ماسک کا استعمال کرتے ہوئے اور ’سوشل ڈسٹنسنگ‘ جیسے معیارات کو اختیار کر لیا ہے، اس وجہ سے عام سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کئے جانے میں مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر اگرچہ مرکزی حکومت کو فیصلہ لینا ہے اور ہم ان کے ہدایات کی پیروی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details