اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام: وزیراعلی کو سیاہ جھنڈا دکھایا گیا - citizenship amendment bill

ریاست آسام میں شہریت ترمیمی بل پر سخت احتجاج جاری ہے اور اس دوران آسام جاتیابادی یوبا سترا پریشد (اے جے وائی سی پی) کی جانب سے ریاست کے وزیراعلیٰ کو سیاہ جھنڈا دکھایا گیا۔

وزیراعلی کو سیاہ جھنڈا دکھایا گیا
وزیراعلی کو سیاہ جھنڈا دکھایا گیا

By

Published : Dec 8, 2019, 8:10 PM IST

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ سربنندا سونووال، ریاستی وزیر خزانہ ہمنتا بسوا سرما کے ہمراہ کلیابور قصبے میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

پولیس نے اس معاملے میں اے جے وائی سی پی کے تین اراکین کو گرفتار کیا ہے جن کے نام پردیپ لسکر، حسین اور چندن سیکیا ہے۔

اسی طرح کا دیگر ایک واقعہ گولاگھاٹ میں بھی پیش آیا۔ وہاں پر کرشک مکتی سنگرام سمیتی (کے ایم ایس ایس) نے ریاستی وزیر اتل بورا کے گھر کے گھیراؤ کیا اور ان کے خلاف 'واپس جاؤ' کے نعرے بلند کیے۔

پولیس نے اس معاملے میں اب تک 13 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

دریں اثناء آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کی طرف سے گوہاٹی میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف 'ٹارچ ریلی' نکالی گئی۔

ٹارچ مارچ

ABOUT THE AUTHOR

...view details