بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل کونسل Bodoland Territorial Council کے سربراہ پرمود بورو کی قیادت میں آسام کے ایک وفد نے منگل کو یہاں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور ان سے اگلے ماہ منعقد ہونے والے ’بوڈو ساہتیہ سبھا‘ پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا۔
صدر سے ملاقات کے بعد بورو نے نامہ نگاروں کو بتایا،'ہم نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور انھیں 'بوڈو ساہتیہ سبھا' کے 61ویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو آسام کے ضلع تامول پور میں 9 سے 11 مارچ تک منعقد ہوگا۔ ہم نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں۔'