اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا: اقلیتی برادری فیملی پلاننگ پالیسی اختیار کریں

آسام کے وزیر اعلی ہینمت بسوا شرما نے جمعرات کو اقلیتی برادری پر زور دیا کہ وہ غربت کو کم کرنے، آبادی پر قابو پانے کے لئے "فیملی پلاننگ پالیسی" اپنائے۔

Himanta urges minority community to adopt 'decent family planning policy' for poverty reduction
آسام کے وزیر اعلی نے فیملی پلانگ پالیسی پر زور دیا

By

Published : Jun 11, 2021, 10:42 AM IST

آسام کے وزیر اعلی ہینمت بسوا شرما نے جمعرات کو اقلیتی برادری پر زور دیا کہ وہ غربت کو کم کرنے، آبادی پر قابو پانے کے لئے "فیملی پلاننگ پالیسی" اپنائے۔

وزیر اعلی نے اپنی حکومت کے 30 دن مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو لازمی طور پر آگے آنا چاہئے اور معاشرے میں غربت کو کم کرنے میں مدد کے لئے حکومت کی حمایت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ "حکومت تمام غریب لوگوں کی سرپرست ہے لیکن آبادی میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقلیتی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ جو غربت، ناخواندگی اور اس کے نتیجے میں مناسب فیملی پلاننگ پالیسی اصل وجہ ہے۔''

شرما نے کہا کہ ان کی حکومت برادری کی خواتین کو تعلیم دلانے کے لئے کام کرے گی تاکہ اس مسئلے سے موثر طور پر نمٹا جاسکے۔

وزیر اعلی نے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ خود اس پر عمل کریں اور لوگوں کو آبادی پر قابو پانے کی ترغیب دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details