حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے گوگوئی نے آسام کے عوام کو جیل سے کھلا خط لکھا ہے۔ گوگوئی نے اس خط میں گذشتہ روز کہا کہ این آئی اے نے ان کے خلاف اضافی فرد جرم دائر کیا ہے اور ریاست کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اس سازش کی قیادت کر رہے ہیں۔
اکھل نے اپنے خط میں لکھا،’آسام، مرکزی حکومت اور این آئی اے مشترکہ طور پر میرے خلاف سازش رچ رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر آسام کے وزیراعلیٰ اس سازش کی قیادت کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ متحد ہو کر اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے مجھے عوام کا تعاون ملے۔
حال ہی میں ایک اسپیشل این آئی اے کورٹ نے گوگوئی کو ان کے خلاف درج کئی کیسز میں سے ایک سے بری کر دیا ہے۔