اردو

urdu

ETV Bharat / state

چلتی کار میں خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی

اگرتلہ میں بیمار بیٹی سے مل کر ہسپتال سے گھر لوٹ رہی 32سالہ خاتون کے ساتھ چلتی کار میں اجتماعی جنسی زیادتی کی جس سے اس کی حالت نازک ہے۔

خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی

By

Published : Sep 27, 2019, 10:38 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:48 AM IST

یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔جب 32سالہ خاتون اپنی بیمار بیٹی سے ملنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے کھینچ کر کار میں بیٹھا لیا اور چلتی کار میں 8 لوگوں نے اسے اپنے ہوس کا شکار بنایا۔

متاثرہ کو جنسی زیادتی کر نے کے بعد نیم مردہ حالت میں سرکٹ ہاؤس کے قریب پھینک دیا اور ملزمین فرار ہوگئے۔

خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی


راہگیروں نے متاثرہ کو جی بی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کے شوہر نے بدھ کے روز مشرقی اگرتلا مہیلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اگرتلا ہسپتال سے 6 برس کی بیمار بیٹی کو دیکھ کر خاتون گھرکے لیے آٹو رکشہ میں سوار ہوئی تھی جس کے ڈرائیور کو وہ جانتی تھی۔
آٹو میں چار افراد اور راستے میں سوار ہوگئے اور خاتون کے ہاتھ منہ باندھ کر ایک کار میں بٹھالیا اور 15 کلومیٹر دور نارسنگھ گڑھ لے گئے ، جہاں مزید چار افراد انتظار کر رہے تھے۔

سبھی ملزمین نے خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی اور متاثرہ کو ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سرکٹ ہاؤس کے قریب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details