اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام: بس اور منی بس میں تصادم، نو ہلاک

ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ دونوں گاڑیاں سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی۔

By

Published : Sep 23, 2019, 3:43 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:04 PM IST

آسام: بس اور منی بس میں تصادم، نو ہلاک

ریاست آسام کے ضلع سیوساگر میں آج بس اور منی بس کے درمان ہوئی ٹکر سے نو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں نو فرد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ حادثہ صبح 8:35کے قریب پیش آیا جب بس گولا گھاٹ سے ڈبروگڑھ جارہی تھی تب ہی وہ قومی شاہرہ 37 پر مخالف سمت سے آرہی ایک منی بس سے ٹکرا گئی۔

لیکن ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیاں سڑک کنارے کے کھائی میں گر گئی۔

آسام میں بس اور منی بس میں ٹکر، 9 ہلاک


امدادی کارروائی کی نگرانی کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں میں سے کچھ لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے، جبکہ کچھ زخمی مسافروں نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر افراد منی بس میں سفر کر رہے تھے۔

اسپتال انتظامیہ نےکہا کہ تمام زخمیوں کو ڈیمو پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں 15 افراد کو ڈبروگڑھ آسام میڈیکل کالج اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details