حیدرآباد: کہرے کے نتیجہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع میں کہر کے سبب راستہ صاف نظرنہ آنے کی وجہ سے لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا جس کے نتیجہ میں لاری نے بیل بنڈی کو ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں بیل بنڈی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔ road accident in Sri Sathya Sai
AP Road Accident آندھرا پردیش سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - اے پی میں سڑک حادثہ
آندھرا پردیش میں کہرے کے نتیجہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک لاری کے بیل بنڈی سے ٹکرا جانے سے پیش آیا۔ road accident in Andhra Pradesh
آندھرا پردیش سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک