اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کے خوش رہنے پرہی ریاست کی ترقی: جگن موہن ریڈی - کسانوں کو پانچ سال تک مالی امداد

اے پی کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح کیا ہے کہ جب کسان خوش رہیں گے تب ہی ریاست کی ترقی ممکن ہو پائے گی۔

Jagan Mohan Reddy
جگن موہن ریڈی

By

Published : May 27, 2020, 1:09 PM IST

انہوں نے ”ہماری حکمرانی۔آپ کی تجاویز“کے بینر تلے ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ ذہن سازی کے پروگرام کے دوسرے دن اس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر کسان اور زرعی مزدور کے چہرے پر مسکراہٹ کو دیکھنا ہے۔

مسٹر جگن نے کہا کہ انہوں نے خود اپنی پرجا سنکلپ یاترا کے دوران کسان طبقہ کی مشکلات اور مسائل سے واقفیت حاصل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اس انداز میں منشور تیار کیا ہے کہ کسان تمام مشکلات سے چھٹکارا پا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آفات سماوی کے موقع پر کسانوں کے تحفظ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔زرعی پیداوار کی جب بہتر اقل ترین امدادی قیمت ملے گی تب ہی زراعت کو منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔حکومت رعیتو بھروسہ اور پی ایم کسان اسکیمات کے ذریعہ 13,500 روپئے کی مالی مدد کسانوں کو کر رہی ہے۔ حالانکہ ان کی پارٹی نے کسانوں کو 12,500 روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم حکومت نے اس رقم میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو 13,500 روپئے کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو چار سال کے بجائے مالی امداد پانچ سال تک دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details