اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کی لاش قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم - خاتون کی لاش قبر سے نکال کر

اے پی کے کاکناڈا کی گُرتیڈو پولیس نے ریونیو حکام کے ساتھ قبائلی حاملہ خاتون کی لاش قبر سے نکال کر اس کا وہیں پر دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا۔

قبائلی حاملہ خاتون کی لاش قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیاگیا
قبائلی حاملہ خاتون کی لاش قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیاگیا

By

Published : Feb 2, 2020, 3:24 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:40 PM IST

اس خاتون کی مشتبہ موت کی شکایت ملنے کے بعد اس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔
اس خاتون کی شناخت جاجی ولاسا گاوں کی رہنے والی 21 سالہ کے سُگنا کے طورپر کی گئی ہے۔ اس کی موت 27 جنوری کو ہوئی تھی اور اگلے دن اس کے ارکان خاندان نے اس کی تدفین کی۔
اس کے سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے اس کو ہلاک کرنے کی سازش کے سلسلہ میں خاتون کے رشتہ داروں کی شکایت کی بنیاد پر وی آراو نے اس معاملہ کو پولیس کے علم میں لایا جس کے بعد پولیس نے اس کی لاش کو قبر سے نکلوایا اور ڈاکٹرس نے وہیں پر اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔
پولیس نے کہاکہ فارنسک رپورٹ ملنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details