اردو

urdu

By

Published : Jan 4, 2020, 2:40 PM IST

ETV Bharat / state

امراوتی کے علاقہ مندام میں کشیدگی

آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کے مندادم علاقہ میں کشیدگی جاری ہے۔ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

آندھرا پردیش کی دارالحکومت امراوتی کے مندادم علاقہ میں کشیدگی جاری
آندھرا پردیش کی دارالحکومت امراوتی کے مندادم علاقہ میں کشیدگی جاری

ریاست آندھرا پردیش کی دارالحکومت امراوتی کے مندادم علاقہ میں کشیدگی جاری ہے۔ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والی خواتین پر گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کی گئی مبینہ کاروائی پر احتجاج کرتے ہوئے جے اے سی نے بند کی اپیل کی تھی جس پر آج مندادم علاقہ میں بند منایا جا رہا ہے۔

خواتین پر پولیس کے مظالم کا الزام لگاتے ہوئے کسانوں نے احتجاج کیا۔

دکانداروں نے کہا کہ ان کی دکانوں کے سامنے پولیس کو بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر پولیس اور کسانوں میں کافی بحث و تکرار ہوئی۔
بند کے نتیجہ میں مندادم علاقہ میں تجارتی ادارے مکمل بند رہے۔ سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر کسانوں کے دھرنے کے نتیجہ میں آمد و رفت کافی متاثر ہوئی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کسانوں نے مطالبہ کیا کہ تین دارالحکومتوں کی تجاویز سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ امراوتی میں انفراسٹرکچر تیار ہے اور تین دارالحکومتوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔
کسانوں نے واضح کیا کہ ان کو ایک ہی دارالحکومت چاہئے جس کا وعدہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے ان کی اراضیات نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لیے لیتے وقت کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے امراوتی کو دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت کی اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے بھی اس کو قبول کیا تھا اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا تاہم اب وائی ایس آر کانگریس سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے تمام علاقہ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details