اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تلگودیشم کا ڈی جی پی کو مکتوب - تلگودیشم کا ڈی جی پی کو مکتوب

آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے ڈی جی پی گوتم سوانگ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

TDP writes to DGP expressing concern over deteriorating 'law and order situation'
آندھراپردیش میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تلگودیشم کا ڈی جی پی کو مکتوب

By

Published : Oct 1, 2020, 4:46 PM IST

تلگودیشم پارٹی کے رکن پولیٹ بیورو ورلا رامیا نے اس مکتوب میں کہا کہ ریاست میں گذشتہ 16 ماہ کے دوران دلتوں، اپوزیشن لیڈروں، مندروں،سوشیل میڈیا کے جہدکاروں اور ناراضگی کی آواز اٹھانے والے تمام افراد پر بہیمانہ حملوں سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے ابتر ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش پولیس کی ناکامی کی وجہ سے ہی تین معاملات بشمول خود وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چچا وویکانند ریڈی کے قتل کے معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کی گئی ہے۔

رامیا نے کہاکہ سی بی آئی نے پہلے گنٹور میں تین افراد کو غیر قانونی طورپر حراست مین رکھنے کے معاملہ کی جانچ شروع کری۔ دوسرا مسئلہ وویکانند ریڈی سے متلعق ہے۔ ان کی دختر کی درخواست پر اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کی گئی ہے۔ وزیراعلی کی بہن خود سی بی آئی کی جانچ کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔ تیسرا معاملہ دلت ڈاکٹر سدھاکر راو کو ہراساں کرنے کا ہے۔ یہ واقعہ وشاکھاپٹنم میں پیش آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت عدالت نے ہی سی بی آئی کی جانچ کے احکام مختلف معاملات میں جاری کئے ہیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی ناکامی کا اظہار ہوتا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد سے دلتوں پر نشانہ بناتے ہوئے حملے کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details