اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو دھچکا - tdp

تلنگانہ تلگودیشم کے سینئر رہنما و سابق رکن پارلیمان ناما ناگیشورراو نے ریاست کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔

By

Published : Mar 21, 2019, 8:12 PM IST

انہوں نے چند دنوں قبل وزیراعلی چندرشیکھرراو سے ملاقات کرتے ہوئےان کی پارٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔

جس کے بعد انھوں نے وزیراعلی کی رضامندی پر اپنے حامیوں اور تلگودیشم کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ رسمی طور پر برسراقتدار جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔ ٹی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راماراو نے گلابی کھنڈوا پہناتے ہوئے ان کا ٹی آر ایس میں خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ ناماناگیشورراو نے گزشتہ برس کے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کھمم اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیاتھا جس میں انھیں شکست ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details