پرکاشم: ریاست آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں منگل کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ باراتیوں سے بھری ایک بس ساگر نہر میں گر گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح پرکاشم ضلع میں باراتیوں کو لے جانے والی ایک بس نہر میں گر گئی۔ حادثے میں ایک بچہ سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 35 سے 40 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔
Andhra Pradesh Road Accident آندھرا پردیش میں بس نہر میں گری، سات لوگوں کی موت
آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں پیر-منگل کی درمیانی رات میں باراتیوں سے بھری ایک بس نہر میں گر گئی۔ اس حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ bus falls into Sagar Canal in Prakasam
یہ بھی پڑھیں: Pratapgarh Accident پرتاپ گڑھ میں ٹینکر اور آٹو کی ٹکر، بارہ لوگوں کی موت
بتایا جا رہا ہے کہ پرکاشم ضلع کے پوڈیلی سے تعلق رکھنے والے سراج کی بیٹی کی شادی تھی۔ شادی کے رسیپشن کے لیے کاکیناڈا جانے کے لیے آر ٹی سی بس کرایہ پر لیا گیا تھا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت گاؤں کی عبدالعزیز (65)، عبدالحنی (60)، شیخ رمیز (48)، نورجہاں (58)، جانی بیگم (65)، شیخ شبینہ (35)، شیخ حنا (6) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں اس سڑک حادثے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔