اردو

urdu

ETV Bharat / state

YSR District Road Accident آندھرا پردیش سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک

آندھرا پردیش کے وائی ایس آر میں سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ 5 زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ Van and lorry collision in Andhra Pradesh

آندھرا پردیش سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک
آندھرا پردیش سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک

By

Published : May 15, 2023, 10:29 AM IST

حیدرآباد:درشن سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور دیگر 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ خوفناک سڑک حادثہ آندھراپردیش کے ضلع وائی ایس آر کڑپہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کرناٹک کے بیلاری سے تعلق رکھنے والے افراد اے پی کے تروملا میں درشن کے بعد وین میں واپس ہو رہے تھے کہ راستہ میں وائی ایس آر ضلع کے کونڈا پور منڈل کے ایٹورو گاؤں کے قریب کڑپہ تاڑی پتری مین روڈ پر وین گاڑی کو بے قابو لاری نے ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے حادثہ کے فوری بعد وہاں پہنچ کر راحت کام شروع کئے اور زخمیوں کو 108 ایمبولنس میں تاڑی پتری کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

اس حادثہ میں وین کو شدید طور پر نقصان پہنچا۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ آج صبح اترپردیش کے علی گڑھ میں ہائی وے پر چلتی ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ اسی وقت کار میں موجود ماں بیٹی نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ ہلاک ہونے والا ڈرائیور بلند شہر کے خرجہ کا رہنے والا تھا۔ خاتون اپنی بیٹی کو اے ایم یو میں داخلہ کا امتحان دے کر واپس آرہی تھی۔ یہ واقعہ گبھانہ میں واقع ہائی وے بائی پاس پر پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details