چندرابابو نائیڈو نے عوام کے نام لکھے ایک کھلے خط میں اپیل کی کہ وہ کورونا کے خطرات سے محفوظ رہنے کےلیے ہر ممکنہ احتیاطی اقدامات کریں۔
انہوں نے ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کیا تھا اور جس کے بعد وائی ایس آر سی پی کے رہنماؤں نے ریلیز اور ہجوم کو جمع کرتے ہوئے انتخابی تشہیر شروع کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا جبکہ آج بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو عوام کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ وہ صرف سیاسی مفادات حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہے۔