ریلوے کے ایک ملازم نے لاک ڈاؤن کے دوران نئی مثال قائم کی ہے اور ثابت کردیا ہے کہ اس کا دل بھی بڑا ہے حالانکہ اس کی آمدنی محدود ہے۔
دراصل لاک ڈاون کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں کے نتیجہ میں جنگلات میں داخل ہونے سے محروم قبائلیوں کے لئے روٹی روزی کا انتظام اس ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازم نے کیا ہے۔
اے پی کے ضلع کڑپہ کا پی راماکرشنا ریڈی کلامالا علاقہ میں 'کی مین' کے طورپر کام کرتا ہے۔