حیدرآباد: سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم طلبا کی نصابی کتاب، اسکول کے یونیفارمس اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کے قبل ازیں کے طریقہ کار پر روک لگاتے ہوئے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ”جگن انا ودیاکنوکا“اسکیم کا افتتاح کیا جس کے تحت ریاست بھر کے سرکاری اسکولز کے طلبا کے لئے کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سرکاری اسکولز میں اول جماعت تا دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبا کو اس اسکیم کے تحت کٹس حاصل ہوں گے۔ ضلع کرشنا کے کنکی پاڈو منڈل کے پونادی پاڈو علاقہ کے ایک اسکول میں وزیراعلی نے اس اسکیم کا آغاز کیا۔