یہ پہلا خلائی مشن ہے جو چاند کے جنوبی کولار ریجن میں اترے گا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت اس طرح کے مشن میں اب دنیا بھر کے ممالک میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، روس اور چین نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یہ دیسی ساختہ 3840کلو وزنی چندریا ن 2 ایسا مشن ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں رہا ہے۔ تقریباً ایک دہائی سائنٹفک اور انجینئرنگ چندریان دو مشن ممکن ہوسکا ہے۔ آندھراپردیش کے ضلع نیلور سے چندریان دو کو بروز پیر 2-51منٹ پر چھوڑا جائے گا۔
چندریان 2 مشن کو بھیجنے کی تیاریاں تقریباً مکمل
بھارتی خلائی ایجنسی (اسرو) چندریان 2 مشن کو بھیجنے کی تیاریاں تقریباً مکمل کرچکی ہے جسے 15جولائی پیر کے روز سری ہری کوٹہ کے خلائی اسٹیشن سے چھوڑاجائے گا۔
چندریان 2 مشن کو بھیجنے کی تیاریاں تقریباً مکمل
صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند ان بڑی شخصیات میں شامل ہیں جو ملک کے سب سے بڑے ہائی پروفائل مشن چندریان دو کے لانچنگ کا مشاہدہ کریں گے۔