حیدرآباد: آندھراپردیش میں عنقریب ایک اور وندے بھارت ٹرین دستیاب کروائی جائے گی۔ وجئے واڑہ اور چنئی کے درمیان وندے بھارت خدمات اس ماہ کی 7 تاریخ سے شروع ہوں گی۔ وزیر اعظم مودی ورچول بنیادوں پر پورے ملک میں پانچ وندے بھارت ٹرینوں کا آغاز کریں گے۔
وجے واڑہ ڈویژن کے ریلوے حکام نے بتایا کہ وجئے واڑہ۔چنئی کے درمیان ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ متعلقہ حکام پہلے ہی افتتاح کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹرین کی خدمات 8 جولائی سے دستیاب کروائی جائے گی۔وجئے واڑہ اور چنئی کے درمیان کن اسٹیشنوں پر اس ٹرین کا توقف ہوگا، اس کے آنے اور روانگی کا شیڈول، ٹکٹ کی قیمتوں وغیرہ کا اعلان ایک یا دو دن میں کیا جائے گا۔ وجئے واڑہ ڈویژن کے ریلوے حکام نے اس ٹرین کو رینی گنٹہ کی روٹ پر چلانے کی درخواست کی ہے۔ یہ ٹرین گڈور، رینی گنٹہ، کٹ پڈی کی روٹ سے گذرتے ہوئے وجئے واڑہ سے چنئی جائے گی اور اسی روٹ سے واپس آئے گی۔