UT Foundation Day جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیز کا یوم تاسیس اے پی راج بھون میں منایا گیا
آندھر پردیش کے راج بھون میں آج جموں و کشمیر اور لداخ یوٹی یوم تاسیس منایا گیا۔ یاد رہے کہ مرکزی سرکار نے 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی نیم خودمختاری ختم کرکے اسے دو یوٹیز میں تقسیم کیا گیا۔
جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیز کا یوم تاسیس اے پی راج بھون میں منایا گیا
وجے واڑہ: آندھرا پردیش کے راج بھون میں منگل کے روز جموں وکشمیر اور لداخ یوٹیز کا یوم تاسیس منایا گیا۔ یہ تقریبات راج بھون کے دربار ہال میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پروگرام کے تحت منعقد کی گئیں۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے وی آئی ٹی یونیورسٹی کے طلبہ اور لداخ سے تعلق رکھنے والے طلباء کے وفد نے روایتی لداخی گانے پیش کیے اور رقص پیش کیا۔
اس موقع پر اے پی کے گورنر ایس عبدالنظیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' پروگرام کا مقصد ملک کے تمام لوگوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ اور بندھن قائم کرنا اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخی لوگوں کی ایک بھرپور روایت ہے جسے انہوں نے صدیوں سے محفوظ اور برقرار رکھا ہے اور وہ اپنی محنت اور محنتی فطرت کے لیے جانے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ جموں و کشمیرآرٹ، ثقافت اور تاریخ اور آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات سے مالا مال ہے جو ایک شاندار ماضی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ علاقہ شاندار قدرتی خوبصورتی سے مالا مال بھی ہے۔
غور طلب ہے کہ بی جے پی حکمران جماعت نے 5 اگست سنہ 2019 کو جموں کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی تھی اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا تھا۔مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کے آئین کو ختم کیا اور جموں کشمیر تنظیم نو قانون کو یہاں لاگو کیا۔ اس قانون کا اطلاق 31 اکتوبر سنہ 2019 میں ہوا تھا۔تنظیم نو قانون کے اطلاق کے نسبت سے جموں کشمیر انتظامیہ 31 اکتوبر کو "یونین ٹریٹری دیوس" منا رہا ہے۔