اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیلور: دو نرسوں کی معطلی کے خلاف احتجاج

ریاست آندھراپردیش کے نیلور گورنمنٹ ہسپتال میں کام کرنے والی سینکڑوں نرسوں نے اپنی ساتھی دو نرسوں کی معطلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے فرائض کا بائیکاٹ کیا۔

Government Hospital nurses stage protest against suspension of 2 nurses in Nellore
نیلور: دو نرسوں کی معطلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 15, 2020, 3:50 PM IST

جی جی ایچ کے نرسوں نے ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘ کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا اور دو نرسوں کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیلور: دو نرسوں کی معطلی کے خلاف احتجاج

احتجاجی نرسوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہم اپنے خاندان سے دور اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر کوویڈ مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں جبکہ ایسے حالات میں ہسپتال سے دو نرسوں کو معطل کردیا گیا۔

نرسوں نے دونوں نرسوں کی معطلی کو غلط قرار دیتے ہوئے، دونوں نرسوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیلور جی جی ایچ کے کورنٹائن وارڈ میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی خدمات میں غفلط برتنے کے الزام میں دو نرسوں کو معطل کردیا گیا اور دو ڈاکٹرز کو میمو جاری کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details