امالاپورم: آندھرا پردیش کے کونسیما ضلع کے امالاپورم سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی منگل کو امریکہ کے تیکساس میں ایک سڑک حادثے میں موقع پر ہی موت ہوگئی۔ امریکی حکام کے مطابق، حادثے میں مرنے والے تمام افراد کی شناخت وائی ایس آر سی پی کے رکن اسمبلی پونڈا وینکٹا ستیش کمار کے رشتہ داروں کے طور پر ہوئی ہے۔
اس خوفناک حادثے میں پونڈا ناگیشور راؤ، ان کی اہلیہ سیتا مہالکشمی، ان کی بیٹی نوینا گنگا، پوتے اور پوتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ناگیشور راؤ کا داماد لوکیش شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حادثے پر مقدمہ درج کرکے امریکی پولیس نے تحقیقات شرع کردی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جانسن کاؤنٹی میں ٹیکساس ہائی وے 67 پر جاں بحق افراد کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹرک میں سوار دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔