کراچی کی جیل سے رہا ہوکر واگھا پہنچے والے ماہی گیروں میں 14 کا سریکاکولم، 5 کا وجیانگرم اور ایک کا آسام سے تعلق ہے۔
کراچی جیل سے بھارت کے 20 ماہی گیر رہا رہا ہوئے ماہی گیروں کے افراد خاندان نے اس موقع پر حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ماہی گیر کی اہلیہ نے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی جیل سے رہا ہونے والوں میں جی رام راؤ، ایم سنیاسی راؤ، ایم رام بابو، کے راجو، کے یرایا، سی گرومورتی، بی اپاننا، کے وینکٹیش، وی سیمویل، ایس اپا راؤ، ایس کلیان، ایس کشور، پی مانی، ڈی سوریا نارائن، این اپاننا، این نرسنگھ، ایم گروولو، بی باویرودو، این دھن راجو اور ایس سومنتھ شامل ہیں۔
جگن موہن ریڈی کی ہدایت کے بعد ریاستی وزیر وینکٹا رمنا راؤ نے واگھا سرحد پر پہنچ کر ان ماہی گیروں کا استقبال کیا جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کئے گئے۔