مسٹر دیو نے حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر ریاست کی حکمران جماعت تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی اور تلگودیشم نے ان کو اراکو حلقہ لوک سبھا سے امیدوار بنایاہے۔ تاہم کشور چند ر دیو کی سیاسی وارث سمجھی جانے والی ان کی بیٹی شروتی دیو میں ہی برقرار ہیں ،کانگریس نے ان کو اسی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے جس کے سبب باپ اور بیٹی کے درمیان اس حلقہ میں اہم مقابلہ ہونے جارہا ہے۔
لوک سبھا انتخابات۔باپ کا بیٹی سے مقابلہ - لوک سبھا انتخابات
لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں ایک اہم دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے کیونکہ تازہ طور پر اراکو لوک سبھا حلقہ سے سابق مرکزی وزیر کشور چندر دیو کے خلاف ان کی بیٹی مقابلہ کر رہی ہیں جو بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
سابق مرکزی وزیر کشور چندر دیو
شروتی نے ماحولیاتی قوانین کی تعلیم حاصل کی ہے۔وہ جونیر وکیل ہیں اور سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینیئر لیڈر کپیل سبل کے تحت پریکٹس کر رہی ہیں۔ وہ سماجی کارکن، مصنف بھی ہیں۔ ان کے انتخابی میدان میں اترجانے سے اس ایس ٹی طبقہ کے لئے محفوظ نشست پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔
شروتی نے ماضی میں اپنے والد کے لئے بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی تھی ۔