نامناسب بارش اور زیرزمین پانی کی سطح میں کمی کے سبب اے پی کے کڑپہ میں لیموں اگانے والے کسانوں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔
گزشتہ سال ستمبراور اکتوبر میں بہتر بارش کی توقع کی جارہی تھی۔کسانوں نے ضلع میں 14,000ایکڑ اراضی پر لیموں کی کاشت کی تھی۔

ویمولا،ویم پلی،سمہادری پورم،پُلی وندلہ منڈلوں میں 8000ایکڑ اراضی پر لیموں کی کاشت کی گئی۔کسانوں نے بہتر فصل کے لئے فی ایکڑ 50ہزار روپئے لگائے تاہم بارش کی کمی نے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا کیونکہ لیموں بدرنگ اور سائز میں چھوٹے ہوگئے۔
ایک کسان سی ویرائیا نے کہا کہ گزشتہ چاربرسوں سے لیموں کی کاشت کی صورتحال بدتر ہوگئی ہے۔ناکافی بارش اور زیرزمین پانی کی سطح میں کمی کے نتیجہ میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
خراب فصل کے نتیجہ میں کم قیمت پر لیموں کو وہ فروخت کرنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں۔زیرزمین پانی کی سطح میں 15تا20میٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ایک کسان نے کہاکہ وہ ٹینکرس کے ذریعہ ان لیموں کے درختوں کو پانی پہنچانے کے لئے مجبور ہوگیا ہے۔اگر اسی طرح کی صورتحال رہی تو وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔