اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی: رامنا کرشنا داس نے نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ کا جائزہ لیا

دھرمنا کرشنا داس نے آج آندھراپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ کچھ دن قبل انہیں اس عہدہ پر فائز کیا گیا تھا۔

Dharmana Krishna Das takes charge as Andhra Pradesh Deputy CM
اے پی: رامنا کرشنا داس نے نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

By

Published : Jul 25, 2020, 5:09 PM IST

گذشتہ کچھ روز قبل کابینہ میں ردوبدل کرکے دھرمنا کرشنا داس کو نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز کیا گیا تھا جبکہ آج انہوں نے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔

قبل ازیں دھرمنا کرشنا داس عمارات و شوارع کے وزیر تھے۔ وہ حلقہ اسمبلی ناراسنا پیٹا کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب ریاست کے پانچ نائب وزرائے اعلیٰ میں سے ایک ہیں۔

انہیں وزارت مال و رجسٹریشن اور اسٹامپس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قبل ازیں اس وزارت کی ذمہ داری پرلی سبھاش چندر بوس سنبھال رہے تھے جبکہ راجیہ سبھا انتخابات کے موقع پر انہوں نے اس وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور جب سے وزیراعلیٰ اس وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کورونا سے متاثر

22 جولائی کو آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے دو وزرا کو شامل کرکے اپنی کابینہ میں توسیع کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details