وجئے واڑہ: آندھرا پردیش میں طویل وقفے کے بعد بدھ کے روز گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 663 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 8.69 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
وہیں نئے مریضوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس سے زیر علاج مریضوں میں کمی آئی ہے اور ایسے مریضوں کی تعداد 6924 پر آ گئی ہے۔
آندھرا میں مریضوں کی شفایابی کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ ریاست میں شفایابی کی شرح 98.4 فیصد ہے۔