اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش: کورونا شفایابی کی شرح 93 فیصد سے تجاوز - ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد

پیر کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 758951 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 32 افراد کی ہلاکتوں سے تعداد اموات 6256 ہوگئی ہے۔

آندھراپردیش:کورونا شفایابی کی شرح 93 فیصد سے متجاوز
آندھراپردیش:کورونا شفایابی کی شرح 93 فیصد سے متجاوز

By

Published : Oct 13, 2020, 1:26 PM IST

آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3224 نئے معاملوں کی آمد کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی شفایابی کی شرح 93 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیر کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 758951 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 32 افراد کی ہلاکتوں سے تعداد اموات 6256 ہوگئی ہے۔

ریاست میں انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران 5504 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ انفیکشن پر شکست حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 708712 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح آج 93.38 فیصد ہوگئی ہے۔

نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملات بھی کم ہوئے ہیں۔ پیرکو مزید 2312 کی کمی کے ساتھ فعال معاملات اتوار کے روز 46295 سے کم ہو کر 43983 پر آگئے تھے۔ تمام مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں مہاراشٹرا کے بعد آندھرا پردیش دوسرے نمبر پر ہے۔ فعال معاملات کے معاملے میں آندھرا کیرلا کے بعد چوتھے مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وجئے واڑہ: خاتون کو زندہ جلانےکاواقعہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details