آندھراپردیش میں کورونا کے نئے 3967 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد پونے آٹھ لاکھ کے پار پہنچ گئی۔ جبکہ مریضوں کی صحتیابی شرح بڑھ کر 94 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جمعہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 775470 ہوگئی ہے۔اس دوران 25 افراد کی موت کے بعد ان کی تعداد 6382 ہوگئی ہے۔
ریاست میں متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ درج کیا گیا ہے۔اس دوران 5010 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 730109 ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی صحت یابی شرح بڑھ کر آج 94.15 پہنچ گئی جو قومی اوسط سے کافی زیادہ ہے۔