ریاست آندھراپردیش میں کورونا مثبت کیسز 2 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 10،171 کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے، کورونا کیسز کی کل تعداد 2،06،960 ہوگئی۔ اور 89 کورونا سے دم توڑ گئے۔ اب تک کوویڈ سے 1،842 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 1،20،464 متاثرین کورونا سے بازیاب ہوئے ہیں۔
فی الحال 84،654 کورونا کے سرگرم معاملےہیں۔ 24 گھنٹے کی مدت میں 62،938 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ حکومت نے اب تک 23.62 لاکھ افراد کےکورونا ٹیسٹ کرانےکادعوی کیا ہے۔