اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی: انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو کامیاب کرنے کا اعلان

ایک غیر متوقع فیصلہ میں آندھراپردیش حکومت نے انٹرمیڈیٹ میں ناکام تمام طلبا کو کامیاب کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

AP Inter supplementary 1st & 2nd year exams cancelled; all students pass
انٹرمیڈیٹ ناکام طلبہ کو کامیاب قرار دینے آندھراپردیش حکومت کا اعلان

By

Published : Jun 20, 2020, 10:49 PM IST

آندھراپردیش کے وزیر تعلیم اے سریش نے دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے تمام طلبا کو امتحان کے بغیر ہی کامیاب قرار دے دیا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ انٹرمیڈیٹ نتائج جاری کئے گئے اور ناکام طلبا کو سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے لئے فیس وصول کی جا رہی تھی لیکن وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے دسویں جماعت کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحان کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ میں ناکام ہونے والے تمام طلبا کو کامیاب کر دیا جا رہا ہے اور سپلیمنٹری امتحان میں ادا کی گئی فیس طلبا کو واپس کردی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details